بے نظیر کفالت پروگرام میں نئے لوگوں کی شمولیت اور قسط کی معلومات

السلام علیکم! محترم ناظرین اج کی اس بلاگ پوسٹ میں آپ کو بہت بڑی خبر سے اگاہ کریں گے۔ خصوصی طور پر بے نظیر کفالت پروگرام میں نئے لوگوں کی شمولیت کے بارے میں آپ کو بڑی خوشخبری سے اگاہ کیا جائے گا۔ اس وقت کے بڑے امدادی پروگرامز کے حوالے سے تازہ ترین معلومات ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں ہم آپ کو یہ کلیئر کریں گے کہ اس وقت جو بے نظیر کفالت پروگرام کی قسط کے تیسرے فیز کا اغاز ہونے جا رہا ہے وہ کب سے شروع ہوگا اور کیا جن اضلاع میں پہلے پیسے نہیں مل رہے تھے کیا ان تمام اضلاح کو اس فیز میں شامل کر لیا جائے گا یا نہیں اور مزید آپ کو پیسے چیک کرنے کا پروسیجر بھی بتائیں گے کیونکہ بہت لوگ ان ان طریقوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں رکھتے۔

بے نظیر کفالت پروگرام
بے نظیر کفالت پروگرام

نئے فیز کی شمولیت اور قسط کے آغاز کا اعلان

یہاں پر مختلف طریقوں سے اپ کو اگاہ کیا جائے گا جن پہ عمل کر کے اپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے گھر بیٹھ کر با آسانی چیک کر سکیں گے۔ اور جن لوگوں کو اس وقت بے نظیر کفالت پروگرام میں نئے سرے سے شامل کیا گیا ہے جن کو پہلے پیسے نہیں ملتے تھے اور اب ان لوگوں کو پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے ان افراد کے حوالے سے بھی اپ کو مکمل تفصیلات فراہم کریں گے۔ تو یہاں پہ سب سے پہلے ہم اپ کو یہ بتانا چاہیں گے کہ اس وقت بے نظیر کفالت پروگرام کی جو نئی قسط چل رہی ہے اس کے دوسرے فیز میں 54 اضلاع میں پیسے جاری ہوئے ہیں لیکن اب تیسرے فیز کا باقاعدہ اغاز کیا جا رہا ہے تیسرے فیز میں جن اضلاع کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کی فائنل لسٹ ا چکی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر دی جائے گی۔

مفت آٹا پروگرام آنلائن رجسٹریشن 2025 

بے نظیر کفالت پروگرام تیسرے فیز کا آغاز: کون سے اضلاع شامل ہوں گے؟

فيز 3 میں جو ڈسٹرکٹ فائنل ہوئے ہیں ان کے نام یہ ہیں: پنجاب، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، اسلام آباد، مندی بہاوالدین، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا، بھکر، خوشاب، سندھ، سانگھڑ، نواب شاه، تھر پارکر، میر پور خاص، مٹیاری، عمر كوٹ، خیبر پختونخوا، پشاور، چار سده، مهمند، ایجنسی، خیبر ایجنسی، نارتھ وزیرستان، لوئر وزیرستان، ایر وزیرستان، خرم ایجنسی، قذائی ایجنسی، نوشهره، ہنگو، صوابی اور باجوڑ۔

تیسرے فیز میں شامل خواتین: پیسے کیسے ملیں گے؟

ناظرین اپ کو بتاتے چلیں کہ اس لسٹ میں شامل اضلاع کو تیسرے فیز کی10500 کی قسط ملنے مل رہی ہے۔ اس تیسرے فیز کا باقاعدہ اغاز کیا جا چکا ہے۔ اس تیسرے فیز میں وہ تمام تر خواتین شامل ہیں جن کو پہلے پیسے مل رہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک ڈائنامک رجسٹری کے اندراج کے مسئلہ میں شامل نہیں کیا گیا یعنی کہ ان کو پہلے پیسے ملتے تھے اور اہلیت کا سٹیٹس بتایا جاتا تھا اور ابھی بھی ان کا 8171 کے وی پورٹل پر اہلیت کا سٹیٹس جا رہا ہے تو ان خواتین کے پیسے اس بار جاری ہو رہے ہیں باقی کافی ساری نئی خواتین کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جن کو اس بار 10500 روپے کی قسط بھی ٹرانسفر کر دی گئی ہے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ویب پورٹل

 تو وہ تمام تر خواتین جن کو پہلے جانچ پڑتال بتائی جاتی تھی اور اب ان خواتین کا سٹیٹس اپڈیٹ ہو چکا ہے ان کو اہلیت کا سٹیٹس شو کر دیا گیا ہے تو ان خواتین کے پیسے ان کے اکاؤنٹ میں آرہے ہیں۔ اور ہاں جو خواتین ابھی بھی جانچ پڑتال میں باقی ہیں ان خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اہستہ اہستہ تمام تر خواتین کو پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے ادھی سے زیادہ خواتین کو اسی دسمبر کے مہینے میں قسط جاری کر دی جائے گی اور باقی جو خواتین ہوں گی ان کو جنوری میں 13500 روپے جاری ہو جائیں گے۔ 

بے نظیر کفالت پروگرام پیسے چیک کرنے کے طریقے

 اب ہم اپ کو یہ بتاتے چلیں کہ جن خواتین کو پہلے پیسے مل رہے ہیں یا ابھی نئے سرے سے ان کے پیسے جاری ہوئے ہیں تو وہ اپنے پیسے کیسے چیک کر سکتے ہیں ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ائے ہیں یا نہیں تو یہاں مختلف طریقے میں اپ کو بتا رہا ہوں ان طریقوں کو غور سے سن لیجئے گا ان پر عمل کر لیجئے گا اور اپنے پیسے ان طریقوں سے ضرور چیک کیجئے گا۔

1۔ سب سے پہلا طریقہ 8171 کے ویب پورٹل کا ہے ہمیشہ سے ہم اپ کو یہی بتاتے ا رہے ہیں کہ 8171 کے ویب پورٹل پر اپ اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اپنی معلومات معلوم کریں اپ اہل ہیں یا نہیں ہیں۔ اور جب اپ کو اہلیت کا سٹیٹس شو کیا جاتا ہے تو اس وقت جو بھی نئی قسط جاری ہوتی ہے تو اپ کے اکاؤنٹ میں قسط جاری کر دی جاتی ہے اپ اپنے پیسے پھر وصول کر سکتے ہیں۔

2۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپ کو جب بھی قسط جاری کی جاتی ہے تو ایک سمپل میسج اپ کو موصول ہوتا ہے جب بھی اپ کو قسط کا میسج مل جائے پھر اپ کو پیسے چیک کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی کافی سارے لوگوں کو یہ میسج نہیں ملتے تو اس کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کا ٹیکنیکل ایشوز کا ایرر ہوتا ہے یا پھر کچھ لوگوں کا ٹیلی نار کا نمبر اگر بی ائی ایس پی میں درج ہوتا ہے تو ٹیلی نار کے نمبر پر کبھی بھی اپ کو 8171 سے میسج نہیں ملنے والے اگر ٹیلی نار کا نمبر اپ نے درج کروایا ہوا ہے تو فوری طور پر بی ائی ایس پی کے تحصیل افس میں پہنچے اور اپنا نئے نیٹ ورک کا نمبر درج کروائیں ٹیلی نار کا نمبر درج نہیں کروانا۔

3۔ تیسرا طریقہ اب بتاتے چلیں کہ اپ لوگ بے نظیر پروگرام کے ایجنٹ کے پاس پہنچ کر اپنے پیسے چیک کروا سکتے ہیں ایجنٹ کے پاس پہنچنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خواتین کو خود کو جانا پڑے گا بلکہ اگر خواتین گھر سے نہیں نکلتی اور اپنا شناختی کارڈ کسی مرد کو دے دیتی ہیں وہ مرد جا کے اپ کے پیسے چیک کروا سکتے ہیں یعنی کہ خواتین اپنے شناختی کارڈ مرد کو دے دیں اور وہ پیسے چیک کروا دیں کہ اپ کے پیسے ائے ہوئے ہیں تو پھر وہ خواتین جا کے پیسے وصول کر لیں یہ بھی اپ لوگوں کے لیے صحیح طریقہ ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 8171 ہیلپ لائن نمبر

4۔ چوتھا طریقہ بتاتے چلیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیلپ لائن نمبر پر آپ کال کر کے اپنے پیسے چیک کروا سکتے ہیں سوموار سے لے کر جمعہ کے درمیان آپ ڈیوٹی ٹائم میں کال کریں گے یعنی کہ صبح ساڑھے سات اٹھ سے لے کر دو ڈھائی بجے تک آپ کال کریں گے اپ کو پیسے چیک کر کے بتائے جا سکتے ہیں۔ اس نمبر پر کال کر کے آپ اپنے پیسے چیک کروا سکتے ہیں۔

080026477

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

WhatsApp Icon
مزید آپڈیٹس کے لیے جوائن کریں